اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حالات چاہے کچھ بھی ہوں یہ حکومت الیکشن سے فراری ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نےکا کہنا تھا کہ آج کا دن انتہائی اہم ہے، جمہوریت نے جیتنا ہے یا رسوا ہونا ہے، ملک میں جمہوری نظام نے چلنا ہے یا انارکی نے پھیلنا ہے اب معاملہ انصاف کے تقاضوں کا نہیں رہا بلکہ ملک کی بقا کا بن چکا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ حالات چاہے کچھ بھی ہوں حکومت الیکشن سے فراری ہے، اب فیصلہ سپریم کورٹ کا ہےاور قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کابینہ ہر روز ایک نیا تماشہ لگادیتی ہے ، 85لوگوں کی کابینہ میں وہی لوگ ہیں جو 85ووٹ بھی نہیں لے سکتے، پی ڈی ایم کو اپنے کیسز میں ڈوبنے کا خطرہ لاحق ہے ورنہ سپریم کورٹ نے یہ تو نہیں کہا کہ کس کو ووٹ دو ، وہ تو کہہ رہی ہے کہ صرف الیکشن کراؤ۔انہوں نے مزید کہا کہ دوتین روز میں پاکستان واپس آکر پریس کانفرنس کروں گا۔ یاد رہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید ان دنوں عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں ۔
آج کا دن انتہائی اہم ہےجمہوریت نے جیتنا ہےیا رسوا ہونا ہےملک میں جمہوری نظام نے چلنا ہےیا انارکی نے پھیلنا ہےمعاملہ اب انصاف کےتقاضوں کا نہیں رہا بلکہ ملک کی بقا کا بن گیا ہےحالات چاہےکچھ بھی ہوں حکومت الیکشن سےفراری ہےاب فیصلہ سپریم کورٹ کا ہےاور قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 10, 2023















