Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سینئر اداکار معروف پروڈیوسر طارق جمیل انتقال کرگئے

لاہور(نیوزڈیسک)سینئر اداکار اور پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے پروڈیوسر ،طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے ۔ اداکار عمران اسلم نے طارق جمیل پراچہ کے انتقال کی خبر سب سے پہلے فیس بک پر شیئر کی جہاں انہوں نے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ ہر بارکام کرکے بہت اچھا لگا، ایک کے بعد ایک قیمتی لوگ ہمیں چھوڑ کر جارہے ہیں ’۔طارق جمیل پراچہ کی ڈراما انڈسٹری میں لازوال اداکاری اور محنت کی وجہ سے انہیں اور ان کی خدمات کو یاد رکھا جائےگا۔ابتدائی طور پر طارق جمیل پراچہ نے پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) سےبطور پروڈیوسر اپنے کریئر کا آغاز کیا، انہوں نے پہلا ڈراما ’آنچ‘ بنایا جسے کافی مقبولیت ملی۔پی ٹی وی سے بطور پروڈیوسر کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، انہوں نے ’دل مومن‘، ’چھوٹی سی زندگی‘ ، ’ببن خالہ کی بیٹیاں‘، ’سات پردوں میں‘، ’اڑان‘ اور ’پیا نام کا دیا‘ جیسے مشہور ڈراموں میں ادکاری کی۔