لاہور (نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے سوموٹو کی وجہ سے شہباز شریف کی حکومت بنی اور جب سپریم کورٹ نے 90دن میں الیکشن کرانے کا کہا تو انکار کررہے ہیں،اس وقت ملک میں واحد مسئلہ انتخابات کا ہے،یہ لوگ الیکشن سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں اور اس کیلئے آئین کی خلاف ورزی پر بھی آمادہ ہیں، بدھ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی حکمران ایسے ہی دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلاتے رہینگے،ہمیںکہاگیاکہ اسمبلیاں تحلیل کرو پھر الیکشن کرائینگے اسمبلیاں تحلیل کیں تو الیکشن کرانے سے انکار کردیاگیا،عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک میں واحد مسئلہ انتخابات کا ہے۔انہوں نے سابق آرمی چیف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف احتساب پر یقین نہیں رکھتے تھے، لیکن وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت سے باہر ہونے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ سے دو ملاقاتیں کر چکا ہوں، میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ انتخابات کیسے کروائے جائیں، مجھے نہیں پتا تھا کہ جنرل باجوہ اس لیے الیکشن چاہتے تھے کہ انہیں توسیع مل جائے، اس کے بعد سے ہماری اس اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہےپی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حکومت انتخابات ہارنےسے گھبرا رہی ہے، انہیں پتا ہے ان کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، یہ لوگ الیکشن سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں اور اس کیلئے آئین کی خلاف ورزی پر بھی آمادہ ہیں، میں نے یہ نہیں کہا اگر ہمیں دو تہائی اکثریت نہیں ملی تو میں انتخابی نتائج قبول نہیں کروں گا۔















