اہم خبریں

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ ، کارکنوں کی آمد جاری، ملک بھر میں 75 مقامات پر یوم تشکر منایا جارہاہے

لاہور ( اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف کا لاہور لبرٹی چوک میں یوم تشکر کا جلسہ شروع ہو گیا ہے اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر ملک بھر میں 75 مقامات پر یوم تشکر منایا جارہاہے جہاں عمران خان کا خطاب بڑی اسکرینوں پر دکھایا جائے گا۔تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم دینے پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مقتدر مافیا انتخابات نہیں کروائے گا اس لیے ہمیں دستور کو بالا دست رکھنے والی اپنی عدلیہ کی حمایت اور تحفظ کی خاطر پر امن احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی خاطر تیار رہنا ہوگا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آج رات نماز عشاء کے بعد ہم چاروں صوبوں میں 75 سے زائد مقامات پر یوم تشکر منا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں