بھارت میں کوروناتیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا

دہلی(اے بی این نیوز     )بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ رپورٹ کیا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 4 ہزار 435 کیسز سامنے آئے اور 15 اموات رپورٹ ہوئیں۔رپورٹس کے مطابق کورونا سے اموات مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، دلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، راجستھان اور پڈوچری میں ہوئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کیسز کی یومیہ شرح 3.38 رکارڈ کی گئی۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ستمبر کے بعد کورونا کیسز میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔