پاکستان تحریک انصاف کا وزرا کے خلاف نااہلی کا ریفرنس بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والے وزرا کے خلاف نااہلی کا ریفرنس بھیجنے کا اعلان کردیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی جماعت کی نہیں پاکستان کی جیت ہے، فیصلہ ہر اس شخص کی جیت ہے جو آئین پر یقین رکھتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکو مسترد کرنے کا مطلب آئین سے انحراف ہے، جن وزرا نے کابینہ فیصلے میں حصہ لیا ان کےخلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں گےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کا سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کا اعلامیہ آئین سے بغاوت ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 12 گھنٹوں کی مہلت دے رہا ہوں وزرا کابینہ کے فیصلے سےخود کو الگ کریں