اہم خبریں

جنوبی وزیرستان، شین وارسک آپریشن کے دوران آٹھ دہشتگرد ہلاک،ایک جوان شہید

جنوبی وزیرستان( اے بی این نیوز    ) شین وارسک آپریشن کے دوران آٹھ دہشتگرد ہلاک جبکہ سیکورٹی فورسز کا ایک جری جوان وطن کی راہ میں شہید،انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن دھشتگردوں کی کمین گاہوں پر کیا گیادھشتگردوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن کیا گیا،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں آٹھ دھشتگرد واصلِ جہنم ہو گئے،جہنم رسید ہونے والوں میں دھشتگروں کا کمانڈر جان محمد عرف چراغ شاملہیںدھشتگرد وں کی کمین گاہوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برامد کر لیا گیادھشتگرد معصوم افراد کے قتل و غارت اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کاروائیوں میں سرگرم تھےدورانِ آپریشن دھشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپاہی حامد رسول 31 سال، نےجامِ شہادت نوش کیا جبکہ دو آفیسرز اور دو جوان شدید زخمی۔سپاہی حامد رسول دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ کلیئرنس کے دوران شہید ہو گیا،مادرِ وطن کے جانباز سپاہی دھشتگردی کے ناسُور کو مٹانے کیلئےاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے

متعلقہ خبریں