اہم خبریں

سہیل علی خان نےسیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )انفارمیشن گروپ کے سینئر آفیسر سہیل علی خان نےسیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ پیر کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات سہیل علی خان نے وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے ۔چارج سنبھالنے پر وزارت کے دیگر افسران نے انکا استقبال کیا ۔

متعلقہ خبریں