اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن سے کوئی نہیں بھاگ رہا، ہمیں آئین کا درس نہ دیں، ہر کسی کو اپنا مقدمہ پیش کرنے کا حق ہے۔ملک میں الگ الگ انتخابات سے بحرانی کیفیت پیدا ہوگی،جج کے فیصلے پرمل بیٹھ کر سوچیں ،فرد واحد کا حکم یہاں راج نہیں ہوسکتا۔آج انہوں نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے التوا کیس سے متعلق سماعت پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو اس سے عدلیہ کی ساکھ برقرار رہنی چاہیے ،اب صورتحال متنازع ہوتی جا رہی ہے۔















