عمران خان نے پارٹی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے ہونیوالے مقدمات کیخلاف عدالت سے رجوع لیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے ہونے والے مقدمات اور گرفتاریوں کے خلاف عدالت سے رجوع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹوں ڈالنے کے لیے آئے روز ہونے والے مقدمات کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرا دی جس میں موققف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف آئے روز مقدمات درج ہو رہے ہیں، عدالت کارکنان کی نظر بندیوں اور گرفتاریوں کو روکنے کا حکم دے، عمران خان کیخلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر کے اداروں کو تادیبی کارروائی سے روکنے اور گرفتار سے قبل نوٹس دینے کی استدعا کردی۔