Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

90 دن میں انتخابات،جو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے،شیخ رشید احمد کی تجویز

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جو نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے،90 دن میں انتخابات نہ ہوئے تو کوئی ضمانت نہیں کہ ماسٹر لال اکتوبر میں بھی انتخاب کرائے گا۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر سپریم کورٹ کہے تو الیکشن کی شرط پر اور اوورسیز پاکستانی 20ارب روپے ڈونیشن دینے کو تیار ہیں ،آئین اور قانون نہیں ہوگا تو پھر جنگل کا قانون ہوگا، کوئی بچانے والا نہیں ہوگا ۔ انہوں کہا کہ آئی ایم ایف اور ڈونر کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے، نااہل لوگ اپنے آپ کو اہل کرانے کے لیے چارٹر جہاز پر بکنے والے ممبروں کو لارہے ہیں۔