Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چیف جسٹس صرف وکلا ہی نہیں پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں، پرویز الہٰی

لاہور (اے بی این نیوز    )پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کیلئے اسمبلی میں کھلواڑ کیا گیا ہے، شہباز شریف عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تصادم چاہتے ہیں۔صدر پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ قوم عدلیہ کی آزادی پر کوئی قدغن برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت غیر آئینی قواعد و ضوابط سپریم کورٹ پر مسلط نہیں کر سکتی۔سابق وزرا اورارکان اسمبلی کے وفد سے گفتگو کے دوران چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ چیف جسٹس صرف وکلا ہی نہیں پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں۔