عدلیہ پر دباؤ کیلئے قانون سازی کی، قوم الیکشن سے بھاگنے کی چالیں سمجھ گئی،عمران خان

لاہور (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کو پریشرائز کرنے کیلئے قانون سازی کی، آج قوم سمجھ گئی ہے ان کی ساری چالیں الیکشن سے بھاگنا ہے، انگریز دور میں بھی سیاسی ورکرز کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہوا، ہم نے پرامن جیل بھرو تحریک شروع کی، جو پارٹی الیکشن چاہتی ہے وہ تصادم نہیں چاہتی، الیکشن سے بھاگنے والے انتشار چاہتے ہیں، ایک بدمعاش وزیر داخلہ بنایا ہوا ہے، مہذب معاشرے میں ایسے شخص کو وزیر داخلہ نہیں لگایا جا سکتا، رانا ثنا کا بیک گراؤنڈ قتل کرنا ہے، پوری دنیا میں اس کا بیان سنا گیا یہ بدمعاش ہے۔لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 30 سال سے ملک لوٹنے والوں کے کیسز ختم ہو گئے ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے نیوٹرل ان کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں، ان دو جماعتوں کی کرپشن پر کتابیں لکھی گئیں، جنرل (ر) باجوہ نے ان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں، مشرف دور میں بھی ایسا ظلم، تشدد نہیں دیکھا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 25 مئی سے انہوں نے تشدد کرنا شروع کیا، ایک خاص آدمی کو لگایا جس نے ہر قسم کا تشدد کیا، انہوں نے ہر قسم کا ظلم کیا کہ چوروں کو تسلیم کر لیں، جتنا لوگوں نے ان کو ماننے سے انکار اتنا ہی ظلم کیا گیا، انسان اور جانوروں میں فرق ہوتا ہے، انسانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ڈنڈے نہیں مارے جاتے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہم نے پورا ایک ڈوزیئر بنایا ہے۔عمران خان نے کہا کہ انگریز دور میں بھی سیاسی ورکرز کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہوا، ہم نے پرامن جیل بھرو تحریک شروع کی، جو پارٹی الیکشن چاہتی ہے وہ تصادم نہیں چاہتی، الیکشن سے بھاگنے والے انتشار چاہتے ہیں، ایک بدمعاش وزیر داخلہ بنایا ہوا ہے، مہذب معاشرے میں ایسے شخص کو وزیر داخلہ نہیں لگایا جا سکتا، رانا ثنا کا بیک گراؤنڈ قتل کرنا ہے، پوری دنیا میں اس کا بیان سنا گیا یہ بدمعاش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان والے اوپر سے ڈرامے اور میسنے بن جاتے ہیں، لوگوں کو آٹا دے کر تصویریں کھنچواتے ہیں، اندر سے ظالم ہے، شہباز شریف نے 900 کے قریب لوگوں کو قتل کرایا، عابد باکسر کے بیانات سب کے سامنے ہیں، سوشل میڈیا کے لڑکوں کو روزانہ اٹھایا جا رہا ہے، گھروں میں جا کر انہیں اغوا کر کے لے جاتے ہیں، کس دنیا کی جمہوریت میں ایسا ہوتا ہے؟۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا فرانس میں پنشن کیخلاف عوام مظاہرے کر رہے ہیں، فرانس کی پولیس نے کسی ایک آدمی کو گھروں میں جاکر نہیں اٹھایا، دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا جو پاکستان میں ہو رہا ہے، لوگوں کو گھروں سے اٹھا کر ان پر تشدد کرتے ہیں، رانا ثنا جیسے ڈفر لوگوں کو کوئی سمجھ نہیں ہے، پاکستان میں اس وقت جنگل کا قانون ہے۔