15 کروڑ سے زائد آمد ن والوں کو14روز میں 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم

کراچی (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے پندرہ کروڑ روپے سے زائد آمدن والے ٹیکس دہندگان کو پچاس فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔سپرٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے وکیل نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک نیا سیکشن ڈال کر زیادہ آمدنی والے افراد پر سپر ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔عدالت نے زائد آمدن والے ٹیکس دہندگان کو چودہ روز میں ایف بی آرکوسپرٹیکس جمع کروانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان سے اعتماد اور پیار کا رشتہ بڑھائے۔ ایف بی آر ٹیکس کا دائرہ بڑھائے گا تو بات بنے گی، ٹیکس دہندگان کا اعتماد ایف بی آر کو جیتنا ہوگا۔