اہم خبریں

عمران خان کی حفاظت پی ٹی آئی خود کر رہی ہے، عمر ایوب

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی حفاظت پی ٹی آئی خود کر رہی ہے۔اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت تک چیئرمین عمران خان کی حفاظت کیلئے پی ٹی آئی کی اپنی سیکیورٹی ہی مامور ہے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ وہ پولیس جو پی ٹی آئی کے خلاف آپریشن کررہی ہے، جس نے عمران خان کی غیر موجودگی میں زمان پارک پر حملہ کیا ہو، ایسی پولیس پر کیسے اعتبار کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں