اہم خبریں

شہباز شریف 10 کلو آٹے کا تھیلا دے کر اخبارات کے مالکان کو کہتا ہے فرنٹ پیج پر فوٹو لگانا،شیخ رشید

لاہور(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قوم نکل آئی ہے، آج مولانا فضل الرحمان بھی آصف زرداری اور نواز شریف کی طرح گالی بن گیا ہے،مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوروں، ڈاکوؤں نے پورے شہر میں کنٹینرز لگائے، کارکن پیدل چل کر آئے ان کو سلام پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہاکہ آج عوام ان چوروں کے خلاف باہر نکلی ہے، پی ٹی آئی کے شہید کارکن ظل شاہ درویش کی انہیں بدعا لگے گی،ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج سے کوئی لڑائی نہیں،شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ 12 ماہ سے یہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا، ان کاکہنا تھاکہ قوم سپریم کورٹ کے دروازے کی طرف دیکھ رہی ہے، پیر والے دن خود عدالت میں پیش ہو رہا ہوں،انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار ملک سے بھاگنے کے ماہر ہیں، غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے، شہباز شریف 10 کلو آٹے کا تھیلا دے کر اخبارات کو کہتا ہے فرنٹ پیج پر فوٹو لگانا۔

متعلقہ خبریں