مینار پاکستان جلسے میں شرکت کےلیے عمران خان زمان پارک سے روانہ

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مینار پاکستان جلسے میں شرکت کےلیے قافلے کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ زمان سے روانہ ہوگئے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں آج جلسے میں شرکت کےلیے مینار پاکستان پہنچیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے کارکنوں کے نام سے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے کارکنوں کے سامنے آج حقیقی آزادی کا مقصد پیش کروں گا، میں کارکنوں سے اپیل ہے کہ ہر صورت جلسہ گاہ میں پہنچیں۔دوسری جانب ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ جانے والوں کی سیکیورٹی کیلئے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اقدامات کوراستہ روکنے کا تاثر نہ دیاجائے۔ترجمان کے مطابق ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات لازم ہیں، شہری بغیرکسی رکاوٹ کے مینارپاکستان پہنچ رہے ہیں۔ جلسہ گاہ جانے والے شہریوں کی صرف چیکنگ کی جارہی ہے۔