اہم خبریں

کراچی پولیس نے رعایتی اشیاء کے اسٹالز کو سیکیورٹی فراہم کردی

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ حکومت نے کراچی میں رمضان کے دوران انتہائی رعایتی قیمتوں پر فروخت ہونے والے پھلوں اور سبزیوں کے دو اسٹالز کو پولیس سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔ ان دونوں اسٹالز پر جمعہ کو پرتشدد ہجوم نے حملہ کیا تھا۔دو الگ الگ ٹیموں کے منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے مشن کو جاری رکھیں گے تاکہ مقدس مہینے میں لوگوں کو رعایتی قیمتوں پر پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء فراہم کی جائیں۔منتظمین کے مطابق ان رضاکاروں کو لاٹھیوں سے مسلح ہجوم نے تشدد کیا۔

متعلقہ خبریں