اہم خبریں

مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ، پنجاب حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

لاہور (نیوزڈیسک)مینار پاکستان لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد دھماکا خیز مواد کے ساتھ لاہور پہنچ چکے ہیں جو سیاسی جلسے یاجلوس کی سکیورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔مینار پاکستان پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خطاب کیلئے بلٹ پروف کنٹینر کا بندوبست کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں