اہم خبریں

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس، 21.28 ارب روپے مالیت کے چھ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا،سی ڈی ڈبلیو پی نے 21.28 ارب روپے مالیت کے چھ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی، اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی، ایوی ایشن ڈویژن اور صوبائی منصوبوں سے متعلق چھ منصوبوں پر غور کیا گیا، اعلامیہ کے مطابق ملتان میں 6 ارب 18 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت کا ویدر سرویلنس ریڈار کی تنصیب کا منصوبہ منظور،سی ڈی ڈبلیو پی نے اسکردو میں 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کی منظوری دیدی،منصوبہ پر 6 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئیگی ،سی ڈی ڈبلیو پی میں قابلِ تجدید توانائی کا 11 کروڑ دس لاکھ کا منصوبہ منظور ،ناگ سے گچک 47 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا منصوبہ منظور،منصوبہ پر 4 ارب 25 کروڑ 55 لاکھ روپے لاگت آئیگی۔

متعلقہ خبریں