اہم خبریں

رواں ہفتے20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی ہوئی، ادارہ شماریات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی ہوئی،تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات اسلام آباد نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہاکہ رواں ہفتے51 اشیائے ضروریہ میں سے 20 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو میں قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا، چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 7 روپے مہنگاہوا۔ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ چھوٹا گوشت فی کلو 5 روپے منہگا ہوا۔ گڑ، انرجی سیور، بلب اور پاؤڈر دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مسور، چنے اور ماش کی دال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ تاہم ٹماٹر فی کلو 22 روپے سستے ہوئے۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق انڈے فی درجن 4 روپے سستے ہوئے۔ ایل پی جی کے سلینڈر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

متعلقہ خبریں