اہم خبریں

ضمانت پارک سے دہشتگرد برآمد ہونے کے بعد عمران خان کو امن کا بھاشن یاد آگیا،مریم نواز

لاہور(اے بی این نیوز    )مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمانت پارک سے تربیت یافتہ دہشتگرد برآمد ہونے کے بعد عمران خان کو امن کا بھاشن یاد آگیا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ ریاست پر حملہ کیا گیا، درجنوں پولیس والوں کے سر پھاڑے گئے، پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں، پٹرول بم پھینکے گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ اب اس دہشت گرد کو پتا چل گیا کہ اس کی دہشتگردی پر قانون حرکت میں آئے گا تو اب اسے اکسانا یاد آگیا۔

متعلقہ خبریں