اسلام آباد (اے بی این نیوز) ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کا اجلاس جاری ہے۔
ادھر سپارکو نے آج چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی۔
سپارکو کے مطابق یکم ربیع الاول ہفتے کو ہونے کا امکان ہے تاہم چاند نظر آنے یا نہ ہونے کا اعلان کرنے کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں:سابق رکن اسمبلی کا سابقہ بیوی کیخلاف عدالت سے رجوع، بڑا معاملہ سامنے آگیا















