اہم خبریں

حکومتی ہدف اور آئی ایم ایف تخمینے سے 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول

اسلام آباد(اے بی این نیوز)مالی سال 26-2025 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1567 ارب 45 کروڑ روپے کی ریکارڈ وصولی ہوئی، جو حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زائد ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی یہ رقم حکومت کے 1468 ارب روپے کے مقررہ ہدف اور آئی ایم ایف کے 1546 ارب روپے کے تخمینے سے بھی زیادہ رہی ہے۔

اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں مزید 50 ارب 16 کروڑ روپے الگ سے قومی خزانے میں جمع کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت لیوی کی وصولی میں 347 ارب 24 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اگر گزشتہ برسوں کا جائزہ لیا جائے تو مالی سال 25-2024 میں 1220 ارب 21 کروڑ، مالی سال 24-2023 میں 1019 ارب جبکہ مالی سال 23-2022 میں 580 ارب روپے لیوی کی مد میں وصول کیے گئے تھے۔

موجودہ ٹیکس ڈھانچے کے تحت پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77 روپے 28 پیسے فی لیٹر کے حساب سے لیوی عائد کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر 5، 5 روپے فی لیٹر کے حساب سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی باقاعدگی سے وصول کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی ناظم الامور اور سفارتی مشن کی پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد

متعلقہ خبریں