اہم خبریں

امریکی ناظم الامور اور سفارتی مشن کی پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور امریکی سفارتی مشن نے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قیام کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا بھی شامل تھا، گزشتہ 80 برسوں میں پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ یومِ آزادی منانے والے تمام پاکستانیوں اور پاکستان کے دوستوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کیلئے امن، خوشی اور خوشحالی کی نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں 79 واں جشن آزادی آج جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

متعلقہ خبریں