اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یادگار فتح کی افتتاحی تقریب شروع ہو گئی ہے جس میں قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاع وطن کے عزم کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
تقریب میں مسلح افواج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دستے بھی شرکت کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے پولیس کے دستے بھی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔
تقریب میں مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری پہنچے تو ان کا استقبال وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کیا۔

مزید پڑھیں:سنہری موقع، اسلام آباد پولیس میں مستقل آسامیوں پر بھرتی کا اعلان















