اہم خبریں

سنہری موقع، اسلام آباد پولیس میں مستقل آسامیوں پر بھرتی کا اعلان

سنہری موقع، اسلام آباد پولیس میں مستقل آسامیوں پر بھرتی کا اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس میں انسپکٹر کی 23 مستقل آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ درخواستوں کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔

ایف پی ایس سی نے کہا کہ بی ایس 16 مستقل انسپکٹرز کی بھرتی وزارت داخلہ کے تحت کی جائے گی۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔ انسپکٹر کے لیے سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی ماسٹرز، بی ایس یا بیچلر ڈگری (16 سال کی تعلیم) کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امیدواروں کی عمر 20 سے 28 سال مقرر کی گئی ہے۔ عمر کی بالائی حد میں 5 سال کی عمومی رعایت ہوگی۔ مرد امیدواروں کا قد کم از کم 5 فٹ 7 انچ اور خواتین کے لیے 5 فٹ 2 انچ رکھا گیا ہے۔ امیدواروں کے لیے مقررہ شرائط، تعلیمی قابلیت، عمر اور جسمانی معیارات پر پورا اترنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف پی ایس سی کی جانب سے امیدواروں کو ریفر کرنے کے بعد ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ 1 میرٹ سیٹ، 5 اسلام آباد سیٹیں، 4 اوپن میرٹ سیٹیں اور 1 سیٹ خواتین کے لیے ہے۔ پنجاب کے لیے 9، اوپن میرٹ کی 8 اور خواتین کے لیے 1 نشستیں مختص ہیں۔ سندھ دیہی کے لیے 2، سندھ اربن کے لیے 1، خیبرپختونخوا کے لیے 2، بلوچستان کے لیے 1 نشستیں مختص ہیں۔ سابق فاٹا اور آزاد کشمیر کے لیے بھی ایک ایک نشست مختص ہے۔

ایف پی ایس سی نے کہا کہ پوسٹنگ کی جگہ اسلام آباد ہو گی، بھرتی کا عمل فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:عوام پر مہنگائی کا وار، بجلی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

متعلقہ خبریں