اہم خبریں

سعودی عرب کی قیادت میں 13 ممالک کا میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

ریاض (اے بی این نیوز)13 ممالک نے میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں 13 ممالک نے باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اعلان جدہ میں ویسٹرن فلیٹ کمانڈ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ کثیر الملکی بحری دفاعی اتحاد کے تیسرے منصوبہ بندی اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں 39 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق اب تک 15 ممالک اس اتحاد کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر چکے ہیں، جبکہ 13 ممالک باضابطہ رکن بننے کے لیے ضروری طریقہ کار مکمل کر چکے ہیں۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ سعودی عرب سے اتحاد کا کمانڈر مقرر ہوگا جبکہ پہلے دور میں نائب کمانڈر کا منصب پاکستان کے پاس ہوگا، اتحاد کا مقصد بحری سلامتی، سمندری راستوں کی آزادی اور عالمی تجارت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا

متعلقہ خبریں