اہم خبریں

اتحادی جماعتوں کا اجلاس، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے اہلکاروں پر تشدد کی شدید مذمت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کا وزیر اعظم ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے مظاہروں میں جلاؤ گھیراؤ، عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں پر تشدد اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو میں مریم نواز کے خلاف زبان استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ذرائع کے مطابق تمام اتحادی جماعتوں نے آئین و قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا، اجلاس میں فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف بیرون ملک مہم کی بھی شدید مذمت کی گئی، تمام سربراہوں نے کہا کہ قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، شرپسندوں کے خلاف متحد ہیں۔

متعلقہ خبریں