اہم خبریں

سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل

لاہور(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان عمران خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد کیا، انہوں نے کہا کافی عرصے سے عمران خان کے ساتھ رابطے میں تھا، عمران خان کے ساتھ بلے کے نشان پر انتخاب لڑوں گا۔ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے خبردار کرتے ہوئے کہا یہ وقت ہے معاملات ٹھیک کرلیں ورنہ کچھ نہیں ملے گا، پارٹی ضیا الحق کے نام پر ہے وہ زندہ رہے گی، میں خود تحریک انصاف میں شامل ہوگیا ہوں۔ انہوں نے کہا بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہئے کہ مسائل کا حل بات چیت میں ہے، اگر یہ خود نہیں بیٹھ سکتے تو کوئی انہیں بیٹھا بھی سکتا ہے ، عمران خان نے بھی کہا ہے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن الیکشن پر بات کریں۔اعجازالحق نے کہا عمران خان نے کہا ہے وہ الیکشن کے معاملے پر کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ آئیں اور الیکشن کے طریقہ کار پر بات چیت کریں۔

متعلقہ خبریں