ترکی زلزلہ متاثرین کے لئے خیموں کی مجموعی طور پر 11 خصوصی پروازیں بھیجی جا چکی ہیں،این ڈی ایم اے

اسلام آباد(اے بی این نیوز )پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لئے موسم سرما کے مخصوص خیموں کی مجموعی طور پر 11 خصوصی پروازیں ترکیہ بھیجی جا چکی ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر جمعرات کو 11ویں خصوصی پرواز روانہ کی گئی جس میں موسم سرما کے مزید 1200 فیملی خیمے روانہ کئے گئے ۔ آگ سے محفوظ خیموں کی(90 ٹن) 11 ویں کھیپ لاہور سے روانہ کی گئی ۔ این ڈی ایم اے نے 11 مارچ کو شروع ہونے والے اس خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے اب تک 13400 (ٹائپ II) خیمے روانہ کئے ہیں جبکہ پی آئی اے اور بحریہ کے جہاز کے ذریعے 2595 خیمے بھیجے گئے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 15995 خیمے ارسال کئے جا چکے ہیں۔