اہم خبریں

گورنر پنجاب کا اقدام غیرقانونی ، تمام اداروں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا،عمران خان

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک رول آف لاء نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کرسکتا، امریکا کی غلامی سے نکلنے کے لیے ملک میں انصاف کا نظام بحال ہونا اور تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا گورنر پنجاب کا اقدام غیرقانونی ہے، تمام اداروں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔زمان پارک میں وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے ذمہ دار جنرل(ر ) باجوہ ہیں، اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔وکلاء نے عمران خان کو بریفنگ دی کہ گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے، اسمبلی تحلیل اور گورنر کے اقدام کے حوالے سے عدالتی فیصلہ بلکل واضح ہے۔

متعلقہ خبریں