اہم خبریں

سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب کو3 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پرکل اسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیاجائے گا

رحیم یارخان(اے بی این نیوز )جسمانی ریمانڈ پراینٹی کرپشن حکام کی تحویل میں موجود سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب کوتین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پرکل اسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیاجائے گامبینہ طورپر اعترافی بیان سوشل میڈیاپروائرل شوگر مل میں مونس الہی کے ذریعے 10کروڑ روپے مالیت کی سرمایہ کاری کی گھوٹکی شوگرمل سے25کروڑ روپے مالیت کی چینی خریدی فروخت ہونے پرحاصل ہونے والی آمدن سے ہر ایک نے حصہ لیارقم گھراورباہر نقد وصول کرتارہاہوں پنجاب اسمبلی میں ملازمین کی بھرتی کامجاز اتھارٹی تھالاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد پولٹری فارم کنٹرول شیڈ پلاٹ کے علاوہ 4کروڑسے زائد کے بینک اکانٹتفصیل کے مطابق سرکل آفس انٹی کرپشن رحیم یارخان میں اندراج مقدمہ نمبری1/23میں گرفتار سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب محمدخان بھٹی کو آج تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوجانے اسپیشل جج انٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیاجائے گا تین روز قبل سینئر سول جج تسنیم اعجاز نے انٹی کرپشن حکام کی جانب سے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر فاضل عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کومنظورکرتے ہوئے سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب محمدخان بھٹی کوانٹی کرپشن حکام کی تحویل میں دے دیاتھا گزشتہ روز سوشل میڈیا پرزیرحراست پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی کے اعترافی بیان میں مبینہ طورپر اعتراف کیاگیا کہ انہوں نے رحیم یارخان شوگرمل میں 10 کروڑ روپے مالیت کی سرمایہ کاریسابق وفاقی وزیرچوہدری مونس الہی کے ذریعے کی اسی طرح 25کروڑ روپے مالیت کی چینی گھوٹکی (سندھ) میں واقع شوگرمل سے خرید کی جس کی فروخت پر حاصل ہونے والی آمدنی سے ہرایک نے حصہ لیا۔اعترافی بیان میں مزید بتایا گیا کہ محمدخان بھٹی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد کے مالک ہیں جن میں لاہور میں پولٹری فارم کنٹرول شیڈکے علاوہ سکھ چھین میں ایک کینال پلاٹ جوہر ٹان میں 7 مرلے کے گھرکے بھی مالک ہیں4کروڑ سے زائد مالیت بینک اکانٹ کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں 400سے زائد ملازمین کی بھرتی میں وہ مجاز اتھارٹی تھے۔تاہم اس سلسلہ میں رحیم یارخان میں موجود محمدخان بھٹی کی وکلا ٹیم نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے اعترافی بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ زیرحراست اعترافی بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے عدالت میں جرم کااعتراف ہی اصل اعترافی ہوگا۔

متعلقہ خبریں