بسیمہ (اے بی این نیوز) خاران اور واشک بسیمہ روڈ مین چوک پر واقع (دالی) لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میںایک لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے ، لیویز اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور زخمی ہوگیاجسے حملہ اوروں ساتھ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق خاران اور واشک بسیمہ روڈ مین چوک پر واقع (دالی) لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملہ میںلیویز کے2 اہلکار سیکنڈ انچارج نعمت اللہ سمالانی، رحمت اللہ شیدید زخمی ہوئے۔ جنیں لیویز فورس بسیمہ نے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کرنے کے بعد مزید طبعی امداد کے لئے کوئٹہ ریفر کر دیا راستے میں نعمت اللہ زخمیوں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ لیویز کی جانب سیواقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔















