اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد بورڈ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے پری بورڈ امتحانات آج سے شروع ہونگے ۔کم آمدنی والے نجی تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبہ فیڈرل بورڈ پیٹرن پر اس امتحان میں شریک ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین آئی بی ای چوہدری محمد ارشد نے تمام امتحانی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت طلبہ کے معیار کو بہتر کرنے میں کوشاں ہے۔ اس موقع پر بانی و مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار فیڈرل بورڈ پیٹرن پر ای شیٹ کے ذریعے امتحانات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ بہارہ کہو، ترنول، نیلور اور سہالہ سیکٹرز میں ماڈل امتحانی سنٹرز قائم کردئیے گے ہیں۔ جس میں فزکس ،کمیسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر کے مضامین کی ایس ایلو او بیسڈ پائلٹ ایسسمنٹ فیڈرل بورڈ کی ٹیم کرے رہی ہے۔انہوں نے چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم خان اور انکی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جن کیوجہ سے وفاقی دیہی علاقوں کے طلبہ کوپہلی بار یہ سہولت دی گئی ہے۔ انہوں نے اسلام بورڈ آف ایجوکیشن اور پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے عہدیداران کو بھی اعلی انتظامات پر خراج تحسین بھی پیش کیا ۔















