اہم خبریں

خواتین کو تعمیر پاکستان کے سفر کا ہروال دستہ بنائیں گے’مریم نواز

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے خواتین کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت سے ہی قوموں کی عزت ہوتی ہے ، پاکستانی خواتین نے ہمیشہ اپنے عزم و ہمت اور جرات کی لازوال داستان لکھی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں پیغام میں کہا کہ خواتین اپنے والدین کی طاقت ہیں اور اپنی صلاحیتوں سے ہر شعبے میں اس سچائی کو ثابت کر رہی ہیں،1947ء سے 2023ء تک پاکستان کی تاریخ خواتین کی کامیابیوں اور کامرانیوں سے بھری پڑی ہے ، نوازشریف اور شہباز شریف نے خواتین کی تعلیم، صحت، تحفظ اور معاشی بہتری کے لئے ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا ہے، قیام پاکستان کے جذبے سے خواتین کو اب تعمیر پاکستان کے سفر کا ہروال دستہ بنائیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ خواتین کی معاشی خود انحصاری پاکستان کی معاشی ترقی کو تیز کر سکتی ہے، خواتین کی تعلیم ہمارا اولین ایجنڈا ہے، خواتین کو پڑھانا پوری نسل کو تعلیم یافتہ بنانا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح، مادر جمہوریت بیگم کلثوم، اسلامی دنیا کی پہلی وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور ہماری بہادر ملالہ یوسفزئی سمیت پاکستان، آئین اور جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے والی تمام خواتین کو عقیدت کے پھول پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں