اہم خبریں

سیاسی سرگرمیوں کا انعقاد آئین و قانون کے مطابق کوئی روک نہیں سکتا، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

لاہور ( اے بی این نیوز )عہدیداران لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور کی ہنگامی میٹنگ کے دوران لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف کی پر امن ریلی پر پولیس کی وحشیانہ شیلنگ، لاٹھی چارج اور واٹر کینن کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی  جس میں درجنوں خواتین، مرد اور نوجوان شدید زخمی اور بیہوش ہو گئے اور اسی دوران 15 سے 20 پولیس کے بے لگام اہلکاروں نے ایک معصوم، نہتے نوجوان علی بلال کو جس انداز سے ڈنڈے اور بندوق کے بٹ مار مار کر شہید کر دیا۔ اس واقعہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے کہا اب جبکہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے اور سیاسی سرگرمیوں کا انعقاد آئین و قانون کے مطابق کوئی روک نہیں سکتا، ایسے میں حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کے عمل کو روکنے کی حکومتی گھناؤنی سازش ہے۔ مرکزی حکومت، حکومت پنجاب اور پولیس حکام کے ہاتھ نوجوان علی بلال کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے  مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فی الفورگرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ شہید علی بلال کے خون کا حساب لیا جا سکے۔ انہوں نے شہید کے بلند درجات اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرنے کی ربِ ذوالجلال سے دعا کی۔

متعلقہ خبریں