کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں پولیس اہلکار ملوث نکلے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا سے شوروم مالک کو تاوان کےلیے اغوا کرنےوالے پولیس اہلکار سمیت 3 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ روز دارالسلام سوسائٹی سے اغواء ہونے والے شوروم مالک شہباز کو بازیاب کروالیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہباز کی رہائی کے لیے بیس لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔پولیس کےمطابق اغوا کی واردات میں ملوث اہلکار سہیل سکھن تھانے میں تعینات تھا، ایک اور ملزم بلال کے قبضے سے پی کیو آر کا کارڈ بھی نکلا ہے۔پولیس کے مطابق اغوا کی واردات میں ملوث ملزمان اپنی مختلف لوکیشن بدلتے رہے۔ پولیس نے اغوا میں استعمال ہونے والی دونوں گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔















