اہم خبریں

لاہور ،پولیس کی شدید شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید

لاہور(اے بی این نیوز  ) لاہور پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ اور تشدد کے باعث پاکستان تحریک انصاف کا کارکن شہید ہو گیا۔پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ پولیس کے تصادم میں کارکن کے سر پر ڈنڈے مارے گئے جس سے وہ زخمی ہو کر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پی ٹی آئی کارکن علی بلال محمدی پارک، جہانگیر ٹاؤن لاہور کا رہائشی تھا اور آج پی ٹی آئی کی ریلی میں شریک تھا۔پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ رانا ثنا اور محسن نقوی اپنے مشن میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے ایک ماں سے ان کا بیٹا اور کسی بہن سے اس کا بھائی چھین لیا۔

متعلقہ خبریں