اللّٰہ کے فضل سے پاکستان ڈیفالٹ ہوا ہے نہ ہی ہوگا،اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کل سے بہت زیادہ بحث ہو رہی تھی، آج دو بدو بات کر لیتے ہیں، آج عمران نیازی کو آئینہ دکھاؤں گا، ملکی معیشت کا بیڑہ تو نیازی صاحب غرق کر چکے تھے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حکومت لینے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، سب کہتے تھے حکومت لینے کی غلطی کی، خان کو چلنے دیتے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان کا طرز عمل انتہائی خود غرضانہ ہے، اللّٰہ کے فضل سے پاکستان نہ ڈیفالٹ ہوا ہے نہ ہی ڈیفالٹ ہوگا، جو عمران خان کو لائے اور تحفظ دیا آج وہ بھی غلطی مان رہے ہیں، اس وقت ہم دو ہزار اٹھارہ میں شروع ہونے والی تباہی سے ہی گزر رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صحافی نے استعفے سے متعلق سوال پوچھا تھا۔اسحاق ڈار نے موجودہ صورت حال کا ذمہ دار ایک مرتبہ پھر عمران خان کو قرار دے دیا،اس سوال پر وزیر خزانہ نے جواب دیا تھا کہ 4 بجکر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کروں گا۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ استعفیٰ دینے جا رہے ہیں؟صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں؟صحافی نے سوال کیا کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ آپ آج استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟اس بات پر اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ شبر زیدی نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس وقت اربوں روپے ری فنڈز پر شبر زیدی کو جیل میں ہونا چاہیے۔جودہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ سیاست کو بچانا ہے یا ریاست بچانی ہےعمران خان نے ملک کو ڈبونے کے دہانے پر پہنچا دیا تھاہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ہےاللہ نے آگے موقع دیا تو مزید کام کریں گےہمیں اپنے فیصلے پر فخر ہے کہ ریاست کو بچایا عمران خان کی ٹانگ میں مسئلہ نہیں دماغ میں مسئلہ ہےعمران خان کا رویہ خود غرضانہ ہے ان کے اپنے صوبائی وزراء کی ڈیفالٹ کے حوالے سے باتیں ریکارڈ پر ہیں عمران خان سیاست کی خاطر ملک کو داؤ پر لگانا چاہتا ہےملکی انٹرسٹ کی خاطر ہمیں ایک پیج پر ہونا چاہئےسیلاب کی وجہ سے دالیں گندم باہر سے امپورٹ کررہے ہیںسیلاب کی وجہ سے دو ارب ڈالر کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کی گئیںپی ٹی آئی دور میں مالیاتی خسارہ 7 اعشاریہ ایک فیصد تھا ترقی کی شرح ہمارے دور میں 4.5 فیصد تھی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ترقی کی شرح 3.5 فیصد تھی ان کے دور میں مجموعی پیداوار میں 26 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ن لیگ کے دور میں مجموعی ترقی میں 112 ارب ڈالر کا اضافہ ہواملک میں سیلاب کی وجہ سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا آئندہ سالوں میں ہماری ڈیمانڈ 11 ارب ڈالر ہےجینوا میں۔ 8 ارب ڈالر سے زائد ملے ہیں۔