وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر عابد حسین بھائیو کی ملاقات، نجکاری ڈویژن کے امور پر بات چیت

اسلام آباد( اے بی این نیوز  )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے نجکاری عابد حسین بھائیو نے ملاقات کی۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نجکاری ڈویژن کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا