اہم خبریں

مریم نوازشریف نےپی ٹی آئی کو پاکستان ٹرکِ انصاف قرار دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان ٹرکِ انصاف قرار دیدیا ۔مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ایک طنزہ بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان ٹرکِ انصاف لکھا اور ساتھ میں دو ٹرک کی تصاویر بھی شئیر کیں جن میں سے ایک پر فواد چوہدری اورعمران خان کی پینٹنگ بنی ہوئی تھی، جبکہ دوسری تصویر“ ہارن دے کر پاس کر، ٹرک دے کر انصاف کر“ درج تھا۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری کی لیک آڈیو میں انہوں نے دوران گفتگو “ ٹرک“ کے لفظ کا استعمال کیا تھا۔

متعلقہ خبریں