اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) رہنما عامر مغل بھی عبوری ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے ،سردار مصروف ایڈوکیٹ نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی ۔ واضح رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کی گئی ہے۔ گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں اسلام آباد میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ،پولیس اہلکار چھاپے کے دوران گھر کی تلاشی لی لیکن عامر مغل پولیس کی آمد سے قبل گھر سے جا چکے تھے۔















