سی ڈی ڈبلیو پی نے63.82 ارب روپے مالیت کے گیارہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیرِ صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا،سی ڈی ڈبلیو پی کا 63.82 ارب روپے مالیت کے گیارہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی، اجلاس میں 90 کروڑ 92 لاکھ روپے کی لاگت کا چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور سپورٹ منصوبہ منظور کیا گیاسی ڈی ڈبلیو پی نے ایک ارب 17 کروڑ روپے کی لاگت کا ڈھڈیال بائی پاس منصوبہ کی منظوری دیدی ،سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 ارب 47 کروڑ سے زائد نیشنل پولیس ہسپتال منصوبے کی منظوی دیدی۔