اہم خبریں

اٹلی کشتی حادثے میں پشاور کا 14 سالہ اذان تاحال لاپتہ، والدین غم سے نڈھال

پشاور (نیوزڈیسک)اٹلی کشتی حادثے کے کئی روز بعد بھی پشاور کا 14 سالہ اذان تاحال لاپتہ ہے جبکہ ا س کے والدین غم سے نڈھال ہیں،تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے گلبرگ کے 14 سالہ آذان آفریدی کو بیرون ملک تعلیم کے حصول کی خواہش اٹلی لے گئی، ساتویں جماعت کا طالبعلم اذان آفریدی اٹلی میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار تھا۔خاندان والوں نے بتایاکہ اذان آفریدی کا اب تک پتا نہیں چل سکا، وہ کئی راتوں سے جاگے ہوئے ہیں اور ہر آنے والی کال اسی امید پر اٹھاتے ہیں کہ انھیں اذان کی خیریت کے بارے میں مطلع کیا جائے گا تاہم اب تک کہیں سے اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملیں۔اذان آفریدی کے والد جو پراپرٹی ڈیلر ہیں کا کہنا تھا کہ بیٹے کو ملک سے باہر پڑھنے کا شوق تھا، بچے کا ماموں اٹلی میں ہے، ان کے کہنے پر اسے بھیجا تاہم اب انھیں بیٹے کی جدائی کا غم نڈھال کیے ہوئے ہے، دعا کرتے ہیں کہ ہمارا لخت جگر بحفاظت مل جائے۔

متعلقہ خبریں