جب تک اشرافیہ پر ہاتھ نہیں ڈالیں گے ملک نہیں بدلے گا ،سراج الحق

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )حکومت نے 170 ارب کا مزید بوجھعوام پر ڈال دیا ، سابق حکمران کہتے تھے کہ سکون صرف قبر میں ہے،شرحِ سود میں 2 فیصد تک کا اضافہ کیا، جب تک اشرافیہ پر ہاتھ نہیں ڈالیں گے ملک نہیں بدلے گا ،یہ لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے، مفت پٹرول استعمال کر رہے ہیں ،حکومت نے ان لوگوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے ،حکومت کابینہ کو کم نہیں کر رہی،میرے پاس ان لوگوں کی لسٹ پڑی ہوئی ہے ،ان لوگوں کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں ،انہوں نے اٹھارہ افراد کے لوگوں کے نام لیے ، اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے اشرفیہ لوگ قربانی دے ہمارے ادارے بے بس جو ان لوگوں کا احتساب نہیں کرانا چاہتی ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا اسحاق ڈار کے آنے سے ڈالر کو مزید پر لگ گئے، تمام سٹیک ہولڈرز کو متفق کرکے عام انتخابات کرانا چاہیے ، سراج الحقملک میں شفاف انتخابات ہونا چاہیے ، ملک کے تمام ادارے متنازعہ ہو گئے ، عوام کا اداروں سے یقین اٹھ گیا ہے ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے نیب ادارے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا،عدلیہ کو غیر جانبدار ہونا چاہیے ،9 مارچ کو جماعت جماعت اسلامی آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے اجلاس کریں گے۔