عمران خان اپنے گھر سے جیل بھروتحریک شروع کرو،شرجیل میمن

کراچی ( اے بی این نیوز  )عمران خان اپنے گھر سے جیل بھروتحریک شروع کرو،شرجیل میمن نے کہا اپنے بچوں کو بھی جیل بھروتحریک میں شامل کرو،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلحہ لہرا کرچلنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیاجائے گا، قانون سے بڑھ کر کوئی نہیں ، لائسنس یافتہ اسلحہ گاڑی میں بغیر نمائش رکھی جاسکتی ہے ،، عمرا ن خان پاکستان مخالف تحریک چلارہے ہیں، شہیدذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیاگیا،، ملک کی طرح سندھ میں بھی جیل بھرو تحریک شروع کریں ، سندھ میں عمران خان کی کال پر کوئی لبیک نہیں کہے گا۔