اہم خبریں

پشاور: پی ٹی آئی رہنما گرفتاری دینے کیلئے ہوٹل پہنچ گئے

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتاری دینے کے لیے پی ٹی آئی رہنما پشاور کے ہوٹل میں جمع ہو گئے۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گرفتاری دینے کے لیے کچھ دیر میں پشاور کے گل بہار تھانے جانے کا امکان ہے۔پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے رہنما، سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ آئین میں واضح ہے کہ الیکشن 90 دن میں ہوں گے، آئین کو نہ چھیڑا جائے۔واضح رہے کہ آج پشاور سمیت صوبہ خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں