وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی 6 جامعات میں وائس چانسلرز کا تقرر کردیا

کراچی(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کی 6 جامعات میں 4 سال کی مدت کے لیے وائس چانسلرز مقرر کردئیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ثمرین حسین کو داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی، ڈاکٹر طحہٰ علی کو مہران انجینئرنگ یونیورسٹی، ڈاکٹر آصف شیخ کو آئی بی اے سکھر کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔بیگم نصرت بھٹو خواتین یونیورسٹی میں ڈاکٹر تہمینہ مگن، اروڑ یونیورسٹی سکھر میں زاہد حسین کھنڈ اور اللہ بخش یونیورسٹی جامشورو میں ڈاکٹر اربیلا بھٹو کو 4 سال کیلئے وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔وائس چانسلرز کی منظوری وزیراعلیٰ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام تر قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد دی ہے۔