اہم خبریں

شمالی وزیرستان ،فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق ہو گئے

میرانشاہ(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے میں 2 مقامی افراد جاں بحق ہو گئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے رکشہ سرکاری گاڑی سے ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اُڑا دیا، جس کے نتیجے میں 2 مقامی افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق نورک مرسی خیل سے ہے، جن کی شناخت سید اللہ اور غنی کیے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں